8 ستمبر 2020 - 13:04
بھارتی وزیر خارجہ نے کی تہران میں جواد ظریف سے ملاقات

ہندوستانی وزیر خارجہ نے چند گھنٹے قبل تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جےشنکر، جو آج (منگل) کو، شنگھائی اجلاس میں شرکت کے لئے روس جا رہے تھے، نے ماسکو جانے سے پہلے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔  
وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے گزشتہ روز پیر کو مطلع کیا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ ماسکو جانے سے قبل کچھ دیر کے لیے تہران ٹھہریں گے اور ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔  
خیال رہے کہ ہندوستان یکم جنوری کو سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت اختیار کرے گا۔ لہذا کہا جا رہا ہے کہ ہندوستان اس حوالے سے بھی ایران کے ساتھ گفتگو کرنا چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲